ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل عدالتی عمارت کے آگ حادثہ معاملے میں کوئی فائل نہیں جلی : عدالت کی وضاحت

بھٹکل عدالتی عمارت کے آگ حادثہ معاملے میں کوئی فائل نہیں جلی : عدالت کی وضاحت

Sat, 03 Jul 2021 18:54:46    S.O. News Service

کاروار:3؍ جولائی (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے بھٹکل عدالت کی عمارت میں جمعہ کی صبح 15-4 بجے کے قریب اچانک آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کا کچھ حصہ ، چند کمپیوٹر اور بجلی کے تھوڑے سامان ہی جلنےکی کارگزار چیف ضلع میجسٹریٹ شیواجی اننت نالوڑی نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئےوضاحت کی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ چند اخبارات نے بھٹکل عدالت کی عمارت میں لگی آگ والے واقعہ کو شائع کرتےہوئےلکھا   ہے کہ عدالت کی فائلیں بھی جلی ہیں۔ جب کہ عمارت میں لگی آگ حادثے میں کسی قسم  کی فائل یا دفتر سے منسلک کوئی کاغذات نہیں جلے ہیں۔


Share: